جنرل اسٹڈیز میں سپیشلائزیشن
آپ اس میں مہارت خصوصی کا انتخاب کرتے ہیں
آپ سیکھتے ہیں
آپکے مضامین کی پسند کے مطابق:- ریاضیات اور دوسرے نیچرل سائنسز
- ایڈمنسٹریشن اور اکنامکس
- تاریخ، سیاست اور نفسیات
- زبانیں
- دوسرے نظریاتی مضامین
آپ کو ہونا چاہئے
- نظریاتی مضامین کے ساتھ کام کرنے میں دلچسپی رکھنے والا
- کوآپریٹیو، منظم اور خود تادیبی
- تحریر یاحساب کتاب میں دلچسپی رکھنے والا
- ثقافتی اور سماجی مسائل میں دلچسپی
آپ حاصل کرتے ہیں
- عام یونیورسٹی میں داخلے کی سند اور اعلی تعلیم حاصل کر سکتے ہیں
اگر آپ اعلی تعلیم میں حصہ لیتے ہیں تو، آپ دوسری چیزوں کے درمیان بن سکتے ہیں
- نرس، ڈاکٹر یا جانوروں کا ڈاکٹر
- انجینیئر، قانون دان یا ماہر معاشیات
- استاد، ماہر نفسیات یا مینیجر
آپ دیگر پیشوں کے لئے بھی تعلیم حاصل کر سکتے ہیں – عام یونیورسٹی داخلے کی سند کے ساتھ آپ یونیورسٹی کالج یا یونیورسٹی کے زیادہ تر مطالعہ میں درخواست کر سکتے ہیں۔
کام کے مقامات ہو سکتے ہیں
- ہسپتال، عدالتیں، پولیس اسٹیشن یا میونسپل انتظامیہ
- وکلاء- دفاتر، مشاورتی ایجنسیاں، یا انجینرنگ کمپنیاں ;
- کنڈر گارٹن، اسکول یا یونیورسٹی
اعلی تعلیم ،میں داخلہ
عام یونیورسٹی میں داخلے کی سند کے ساتھ آپ یونیورسٹی کالج اور یونیورسٹی کے زیادہ تر مطالعوں کے لئے درخواست کر سکتے ہیں۔ تاہم، کچھ مطالعوں کے داخلے کے خاص تقاضے ہیں:
- داخلہ کے امتحانات: کچھ مطالعوں کے للے پریکٹیکل داخلہ امتحان ضروری ہے۔ ایسے مطالعوں کی مثالیں تخلیقی یا اسپورٹس مطالعہ ہے.
- سائنس کے تقاضے: کچھ مطالعوں میں آپکے کچھ سائنس مضامین ہونے ضروری ہیں. ایسے مطالعوں کی مثالیں انجینرنگ، سائنس اور میڈیکل اسٹڈیز ہیں۔ آپ کو یونیورسٹی کالج اور یونیورسٹی کے لئے داخلے کے تقاضے samordnaopptak.no پر ملیں گے۔ کچھ تعلیمی پروگراموں میں آپکی ضرورت کے حساب سے سبھی سائنسز کا انتخاب کرنے کے لئے ٹائم ٹیبل پر جگہ تلاش کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔ اگر آپ جنرل سائنسز میں نیچرل سائنس اور ریاضیات کے ساتھ Vg2 اور Vg3 میں مہارت خصوصی لیتے ہیں تو آپکے اپنی ضرورت کے مطابق سائنسز لینے کے بہترین مواقع ہو سکتے ہیں.