Hopp til hovedinnhold

کھیل اور جسمانی تعلیم

آپ سیکھتے ہیں

  • جسمانی سرگرمی اور تربیت کے بارے میں
  • تربیت کا انتظام
  • صحت، غذائیت اور جسم کی ساخت کے بارے میں
  • نظریاتی مضامین

آپکو ہونا چاہئے

  • صحت اور جسمانی سرگرمی میں دلچسپی رکھنے والا
  • ہر روز تربیت کے لئے تیار، اسکول کے اوقات کے دوران اور بعد میں
  • ایک یا زیادہ کھیلوں میں اچّھا
    Vg1 میں آدھے شاگردوں کا داخلہ داخلہ امتحان یا دستاویز کی گئی مہارت کی بنا پر کی جا سکتی ہے.

آپ حاصل کرتے ہیں

  • عام یونیورسٹی میں داخلے کی سند اور اعلی تعلیم بھی حاصل کر سکتے ہیں

اگر آپ اعلیٰ تعلیم لیتے ہیں تو، آپ دیگر چیزوں کے درمیان، بن سکتے ہیں

  • فزیوتھراپسٹ، کھیل کا ماہر نفسیات یا ذاتی ٹرینر
  • جسمانی سرگرمی اور صحت کے شعبے میں استاد، اسپورٹس کنسلٹنٹ یا مشیر
  • فطرت پر مبنی آؤٹ ڈور زندگی اور سیاحت میں رہنما
  • پولیس افسر یا مسلح افواج میں افسر
    آپ دیگر پیشوں کے لئے بھی تعلیم حاصل کر سکتے ہیں – عام یونیورسٹی داخلے کی سند کے ساتھ آپ یونیورسٹی کالج یا یونیورسٹی کے زیادہ تر مطالعہ میں درخواست کر سکتے ہیں۔

کام کے مقامات ہو سکتے ہیں

  • اسکول
  • تربیتی مراکز یا کھیل ایسوسیئشن
  • علاج کے ادارے
  • مسلح خدمات اور پولیس

اعلی تعلیم میں داخلہ

عام یونیورسٹی میں داخلے کی سند کے ساتھ آپ یونیورسٹی کالج اور یونیورسٹی کے زیادہ تر مطالعوں کے لئے درخواست کر سکتے ہیں۔ تاہم، کچھ مطالعوں کے داخلے کے خاص تقاضے ہیں:

  • داخلہ کے امتحانات: کچھ مطالعوں کے للے پریکٹیکل داخلہ امتحان ضروری ہے۔ ایسے مطالعوں کی مثالیں تخلیقی یا اسپورٹس مطالعہ ہے.
  • سائنس کے تقاضے: کچھ مطالعوں میں آپکے کچھ سائنس مضامین ہونے ضروری ہیں. ایسے مطالعوں کی مثالیں انجینرنگ، سائنس اور میڈیکل اسٹڈیز ہیں۔ آپ کو یونیورسٹی کالج اور یونیورسٹی کے لئے داخلے کے تقاضے samordnaopptak.no پر ملیں گے۔ کچھ تعلیمی پروگراموں میں آپکی ضرورت کے حساب سے سبھی سائنسز کا انتخاب کرنے کے لئے ٹائم ٹیبل پر جگہ تلاش کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔ اگر آپ جنرل سائنسز میں نیچرل سائنس اور ریاضیات کے ساتھ Vg2 اور Vg3 میں مہارت خصوصی لیتے ہیں تو آپکے اپنی ضرورت کے مطابق سائنسز لینے کے بہترین مواقع ہو سکتے ہیں.